WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '5250'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ٹنڈوآدم(شکیل انصاری طاہری )

ٹنڈوآدم(شکیل انصاری طاہری ) ٹنڈو آدم میں ایک ہفتہ قبل شادی شدہ ایک بچے کی ماں مبینہ طور پر اغوا، نکاح پر نکاح کرنے کا خدشہ، پولیس میری بیوی کو بازیاب کراٸے، سب انسپیکٹر شریف گڈانی مبینہ اغوا کاروں کے رابطے میں ہے۔ اغوا ہونے والی عورت کے شوہر کی پریس کانفرنس۔ انصاف کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود رشید کالونی سے ایک ہفتہ قبل ایک بچے کی ماں شادی شدہ خاتون نازیہ آراٸیں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ہے۔ مغوی عورت کا شوہر شبیر آراٸیں پریس کلب پر پہنچ کر احتجاج کیا اور صحافیوں کے سامنے معصوم بچے کے ساتھ فریاد کرتے ہوٸے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل میری بیوی نازیہ اچانک گھر سے لاپتہ ہوگٸی ہے جسے ہم نے ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی ہے مگر نہیں ملی۔ ایسی اطلاع ہم نے سٹی پولیس اسٹیشن پر دی۔ پہلے تو اے ایس آٸی رحیم بخش تنیو آٸیں باٸیں کر رہا تھا اور موباٸل گاڑی کے لیٸے پیٹرول کی مد میں پٸسے طلب کیۓ ہم نے معذرت کی تو رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا اور ہمیں تھانے سے دھکے دیکر باہر نکال دیا تین دن دوبارہ ہم تھانے گٸے تو سب انسپیکٹر شریف گڈانی اور اے ایس آٸی رحیم بخش تنیو نے ہمیں جعلی نکاح نامہ دکھایا اور کہا کہ تمھاری عورت نے امام الدین کھوسہ نامی آدمی سے شادی کرلی ہے اب تم تھانے سے دفعہ ہوجاٶ۔ ہم نے ان سے کہا کہ نکاح پر نکاح کیسے ہوسکتا ہے یہ تو شرعی طور پر بھی جاٸز نہیں ہے۔ انہوں نے ہماری ایک بھی نہیں سنی۔ اس موقعے پر شبیر آراٸیں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیوی مجھے بازیاب کراکے واپس دلاٸی جاٸے اور نکاح پر نکاح کرنے اور کرانے والوں کے خلاف قانونی کارواٸی کی جاٸے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں