ٹریڈنگ کارپوریشن نے مزید 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے مزید 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا۔

ذرائع کے مطابق گندم کی درآمد کیلئے بولی کے عمل میں 10 کمپنوں نے حصہ لیا اور اپریل کیلئے کم از کم بولی 323.97 ڈالر فی میٹرک ٹن موصول ہوئی، کم سے کم بولی کے تحت پورٹ پر گندم 54 روپے فی کلو میں پڑے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مئی میں شپمنٹ ونڈو کے تحت کم از کم بولی 321 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی جبکہ جولائی کیلئے ونڈو شپمنٹ کے تحت کم از کم بولی 298 اعشاریہ 75 ڈالرز فی ٹن  اور اگست میں گندم کی درآمد کیلئے کم از کم بولی 285 ڈالرز فی ٹن موصول ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اگست کی بولی کے تحت گندم کی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 47 روپے کلو پڑے گی جبکہ گندم اسٹریٹجک ذخائر کے لیے خریدی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ گندم کس بولی پر کب درآمد ہوگی؟ اس پر ٹی سی پی نے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔