ویڈیو:کراچی میں گاڑیوں سے سامان چرانے والا رکشہ گینگ سرگرم

کراچی: گاڑیوں سے سامان چرانے والے رکشہ گینگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جیونیوز کو موصول سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ملزمان مختلف گلیوں میں کھڑی گاڑیوں میں گھس کر ان کا سامان چراتے ہیں اور باآسانی رکشے میں فرار ہوجاتے ہیں۔

نمائندہ جیونیوز کے مطابق یہ گینگ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے کاظم آباد میں سرگرم ہے اور گزشتہ 10 روز سے کارروائیاں کررہا ہے لیکن پولیس تاحال ان ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

ملزمان زیادہ تر رات گئے اورعلی الصبح وارداتیں کرتے ہیں اور واردتوں کے لیے ایسی مہنگی گاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں جن کا سامان بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔

ان ملزمان کی اب تک تین سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔