WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '5217'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ویمن فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان آرمی نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

کراچی میں جاری قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

کے ایم سی اسٹیڈیم پر صبح کے سیشن میں ہونے والے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے ریاض کامل ایف سی کو0-9 سے ہرایا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے رامین فرید اور ہاجرہ خان نے تین، تین گول کیےجبکہ ایشال فیاض، صوابیہ سرفراز اور رشائل نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

کے پی ٹی گراؤنڈ پر جافا سوکر اکیڈمی نے ینگ رائزنگ اسٹارز کو 0-4 سے شکست دی۔ فاطمہ نے دو گول کیے جبکہ بسمہ اور کرن نے ایک ، ایک گول کیا۔

دن کے وقت کے ایم سی گراؤنڈ پر ہونے والے میچ میں محسن گیلانی ایف سی نے ایم یو کے کلب کو 0-5 سے ہرایا۔ عائشہ شفیق نے دو جبکہ شانزے اور اریشا نے ایک، ایک گول کیا۔

تجربہ کار دیا ویمن فٹبال کلب نے نواں شہر یونائٹیڈ کو 0-9 سے ہرایا۔ رخسار راشد نے تین گول کیے جبکہ زنیرہ شاہ نے دو، کرن قریشی، عالیہ اور شمائلہ نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں