وزیراعظم نے شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری کردی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی اندرونی کہانی سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری کردی کیونکہ شیخ رشید نے حکومت بنتے ہی وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے تجربے کی بنیاد پر شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنایا تھا اور وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نعیم الحق نے شیخ رشید کو وزارت ریلوے لینے پر آمادہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا ٹاسک دیا ہے۔