WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '3083'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ چُن لیا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کا نام فائنل کرلیا گیا۔

خالد خورشید کے نام کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کا نام فائنل کیا گیا ہے، وزیراعظم نے خالد خورشید کا نام وزیراعلٰی گلگت بلتستان کیلئےفائنل کیا، خالد خورشید ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

خالد خورشید نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، وزیراعلیٰ کے امیدوار کیلئے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا، وزیراعظم نے مرکزی اورگلگت بلتستان قیادت سے خالد خورشید کی نامزدگی کیلئے مشاورت کے بعد نام فائنل کیا۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور  تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اپنی جماعت کے کسی ایک امیدوار پر متفق نہیں ہیں۔

گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسپیکر نے آج اجلاس طلب کیا تھا جو ملتوی کردیاگیا۔ اسپیکر نے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے 30 نومبر کو دوبارہ اجلاس طلب کیا ہے۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق 21 ممبران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ اسمبلی میں 1 خاتون اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت 4 ارکان کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت ہے۔

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی 1جنرل نشست ہے جب کہ پی ٹی آئی سے معاہدے کے تحت ملنے والی خواتین کی 1 مخصوص نشست اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت اس کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

مسلم لیگ ن کی بھی 2 جنرل اور خواتین کی 1 مخصوص نشست کے ساتھ کل نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کی ایک نشست ہے جب کہ اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے والا ایک آزاد رکن بھی اسمبلی کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں