WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '4930'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

نیوسعیدآباد رپورٹ (محبوب علی کاکا)

ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے چھنڈن موری سے شاھ عالم جی وسی، اور قیصر سیہڑو زیر تعمیر سڑکوں کا معائنہ کیا اور مختلف مقامات پر روڈز کی کھدائی کرواکر استعمال ہونے والے پتھر، ڈامر اور گہرائی سمیت استعمال مٹیریل کا معائنہ کیا،جبکہ مختیارکار آفیس، درگاہ محمد شاہ، چنیسر خاصخیلی، صاحب سماں سمیت دیگر مقامات پر آر او پلانٹس کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری سید مرتضی علی شاہ نے کہا کہ عدالتی احکامات پر پیٹرولیم فنڈز میں سے عوامی بھلائی کے منصوبے جاری ہیں جن کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا، مٹیاری کے کنسیشن ایریا میں پیٹرولیم فنڈز میں سے 43 آر او پلانٹس اور 18 کلومیٹر کے دو اہم روڈز منصوبوں میں شامل ہیں جن کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔ دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام فاروق لغاری، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زہرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد صابر کاکا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ ریاض گاہوٹی، ایکسیئن پبلک ہیلتھ رشید بھٹو، ایکسیئن ہائی ویز عاصم ابڑو، ایکسیئن ایجوکیشن ورکس محمد علی گاہو، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجنیئر وحید ارباب، سب انجنيئر عارف شیخ اور دیگر عملداران موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں