نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تمام 69 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تمام 69 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

ایک روز قبل پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے 69 افراد کے ٹیسٹ کروائے تھے جن میں کرکٹرز ، کوچز اور دیگر اسٹاف ممبرز شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق تمام 69 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد تمام افراد کو گھر جانے کے اجازت دے دی گئی ہے۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر تین دن کیلئے بند ہے جبکہ ہیڈ کوارٹر کے عملے کے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہو گی۔