نیب نے مریم نواز کو ایک بار پھر طلب کر لیا

نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو 26 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز آخری بار 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔

گزشتہ روز نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز کے بیان پر وضاحتی بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ  مریم نواز کی سیاسی مصروفیات کے باعث انہیں کچھ وقت کے لیے طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور مستقل طور پر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا جاتا رہا۔