WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '2347'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

نوشہروفیروز (نامہ نگار)

محراب پور کے شہید صحافی عزیز میمن کے قتل میں نامزد ماسٹر مائینڈ سمیت دو ملزمان کی گرفتاری، فلجی اسٹیشن پریس کلب کے صحافیوں سمیت دیگر صحافیوں سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں، نقدی رقم، اور موبائیل فونز کے ملزمان گرفتار نہ کرنے کے خلاف ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی ریلی پریس کلب سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ایس ایس پی آفیس کے سامنے پہنچ کر دہرنے کی شکل اختیار کر لی ۔اس موقعے پر پریس کلب نوشہرفیروز کے صدر محمد یونس راجپر، جنرل سیکریٹری مشتاق حسین مری، نوابشاھ پریس کلب کے صدر ذوالفقار علی خاصخیلی، شاہنواز سومرو، محمد ندیم راجپوت، زاہد قائمخانی، محبوب کلہوڑو، شہید عزیز میمن کے بہائی منیر میمن، ظفر اعوان، ظفر چانڈیو ، اصغر کورائی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزیز میمن کے قتل کے ماسٹر مائینڈ سمیت دو ملزمان آٹھ ماہ گزرجانے کے بعد بہی گرفتار نہ ہو سکے ہیں جس کی وجہ سے قتل کے وجوہات سامنے نہ آسکے ہیں ضلع بھر کے صحافیوں سے چھینی گئی موٹر سائیکل موبائل فونز اور نقدی واپس کرائی جائیں ورنہ ڈی آئی جی آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ دھرنے میں فلجی اسٹیشن دادو ،شھید بینظیر آباد، خیرپور، نواب ولی محمد، دولتپور، سمیت نوشہرو فیروز اضلاع کے صحافیوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شام تہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں