ندیم بابر کا کابینہ سے 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے وفاقی کابینہ سے 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ندیم بابر کا کہنا تھاکہ 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اسمگلنگ یا بدعنوانی میں ملوث ہیں، 8 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 92 فیصدصارفین کوپیٹرولیم مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے حقائق کے باوجود بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، اوگرا نے خلاف ضابطہ عبوری لائسنسوں پرکمپنیوں کوکام کرنے کی کھلی چھوٹ دی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے  آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کردیا ہے۔