میرپورخاص میں کوٹ غلام محمد

میرپورخاص میں کوٹ غلام محمد کے 150 برسات متاثرین غریب خاندانوں میں کچی کمیونٹی ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 9 لاکھ روپے سے زائد کا راشن تقسیم کیا گیا ۔
میرپورخاص ( رپورٹ شاہزیب خاصخیلی ) کچی کمیٹی ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور پاک مشن سوسائٹی کے تعاون سے میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد کے 150 برسات متاثرین خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا ۔ راشن بیگ جس میں 20 کلو آٹا، 10 کلو اعلی کوالٹی کے چاول، 5 کلو آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو آلو، 5 کلو پیاز، 1 کلو دال، آدھا کلو چائے کی پتی، اس کے علاوہ مچھر دانی ، ہائیجن کٹ اور صابن وغیرہ برسات متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ۔ راشن تقسیم کرنے سے پہلے انتہائی ضرورت مند متاثرین کی باقاعدہ سروے کی گئی تھی متاثرین خاندانوں میں سے فی خاندان کے ایک فرد کو محمد میڈیکل کے نزدیک کچی کمیٹی ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے آفیس میں بلایا گیا اور ترتیب وار ایسے 150 برسات متاثرین میں SOPs کے تحت بہترین ڈسپلین کے ساتھ انہیں ترتیب وار راشن تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شاہدہ پروین خاصخیلی ، سول سوسائٹی کے رہنما محمد بخش کپری ، سماجی کاموں میں متحرک سوشل ورکر میڈم نوشابہ ناز ، رہنما کچی کمیونٹی کے پادری شاموز نے اپنے ہاتھوں سے متاثرین میں راشن تقسیم کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین نے کہا کہ سول سوسائٹی اور NGOs بہترین طریقے سے برسات متاثرین کی انسانیت کے ناطے خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں بہترین ڈسپلین دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی ہے اور وہ پروگرام منعقد کرنے والوں سول سوسائٹی کے رہنماؤں خاص کر محمد بخش کپری کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ انسانیت کے ناطے کوٹ غلام محمد تحصیل کے علاوہ تحصیل میرپورخاص، تحصیل ڈگری، تحصیل جھڈو، تحصیل سندھڑی سمیت میرپورخاص ضلع کہ دیگر علاقوں دیہاتوں میں بھی سرور کر کے ضرورت مندوں کو راشن پہنچائیں گے ۔