WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '2668'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

میرپورخاص( شاہزیب خاصخیلی  )

میرپورخاص( شاہزیب خاصخیلی  )ڈپٹی کمشنر سلامت میمن نے کہا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل کرکے ہی ہم خود کو اپنے خاندان کو کورونا وائرس سے بچاسکتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے حوالے سے ایس ایس پی فیصل بشیر میمن اور متعلقہ افسران سے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پہلے مرحلے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بغیر ماسک والے افراد کو ماسک دئے جائیں گے دوسرے مرحلے میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے میونسپل و ٹاؤن ایڈمنسٹریٹروں کو ہدایت کی کہ شہر کے اہم چوراہوں مارکیٹ چوراہوں اورمین راستوں پر ایس اوپیز کی ہدایات کے بینرز آویزاں کئے جائیں اور مارکیٹوں میں ایس اوپیز پر عمل در آمد کرانے کے سلسلے میں پیغام رسائی کا بندوبست کیا جائے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ ہوٹل ریسٹورینٹ شادی ہال دکانوں پیٹرول پمپ شاپنگ مال میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے اورایس اوپیز پر عمل درآمدکرنے کو یقینی بنایاجائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جس گھر شادی ہال پیٹرل پمپ ہوٹل ریسٹورینٹ دکان میں کورونا کیس ظاہر ہوا وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ اسکولوں کے دورے کرکے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کا جائزہ لیا جائے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ مکمل ٹیم کے ساتھ اچانک دورے کرکے پیٹرول پمپ پر پٹرول کا ناپ تول چیک کیاجائے کم ناپ تول کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اورہدایت کی کہ مارکیٹ کے بھی اچانک دورے کرکے اشیاء ضروریہ کے نرخ چیک کئے جائیں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمدخان کھٹی، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شاہدہ پروین جامڑو، اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی سلیم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ڈگری جھامن داس، اسسٹنٹ کمشنرجھڈو آصف خاصخیلی، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اصغر شاہ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجن اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں