WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '35.171.164.78' AND post_id = '5539'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

میرپورخاص ( شاہزیب خاصخیلی )

میرپورخاص ( شاہزیب خاصخیلی ) ایک درجن سے زائد منشیات کی FIRs میں نامزد منشیات فروش علی گوھر مھر کی جہلوری اور ڈیگان میں قائم گٹکا فیکٹریوں نے تباہی مچا دی ۔ اس بڑی گٹکا فیکٹریوں میں سے نہ صرف ضلع میرپورخاص بلکہ سانگھڑ ، بدین ، عمرکوٹ ضلع کے شہروں میں بھی گٹکا یہاں سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گٹکے کی تھیلیاں سپلائی ہونے لگی ۔ اس گٹکے نے جس میں وافر مقدار میں جان لیوا کیمیکل شامل کیا جاتا ہے جس سے شہریوں اور دیہاتیوں کو گلے کے کینسر میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی کچھ کالی بھیڑوں کی سہولت کاری سے ناصرف میرپورخاص ضلع بھر کے بلکہ دیگر اضلاع میں بھی با آسانی سے گٹکا پہنچایا جا رہا ہے جس کا بھی وہ ہفتہ وار کی بنیاد پر لاکھوں روپے ان کالی بھیڑوں کو ہفتہ ادا کر رہا ہے میرپورخاص کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں نے DIG پولیس میرپورخاص ریجن زوالفقار مہر ، SSP پولیس فیصل بشیر میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بدمست منشیات فروش اور سہولت کاری میں ملوث پولیس کی کالی بھیڑوں کو عبرت ناک سزائیں دے کر قیمتی انسانی زندگیاں بچائی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں