WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.98.214' AND post_id = '2722'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

میرپورخاص : روٹری کلب کی جانب

میرپورخاص : روٹری کلب کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں معززین شہر ، مختلف محکموں کے افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات ، صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔

میرپورخاص ( شاہزیب خاصخیلی ) روٹری کلب میرپورخاص میں سابقہ ایم این اے اور معروف سماجی رہنما ایس اے خان ، بانییے میرپورخاص ٹالپور خاندان کے چشم و چراغ سماجی رہنما میر عبیداللہ ٹالپور کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں روٹری کلب میرپورخاص کے صدر محمد رفیق لغاری ، سیکریٹری محمد بخش کپری اور دیگر عہدیداران ، میمبران ، معززین شہر ، مختلف محکموں کے افسران ، سول سوسائٹی کے رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ منعقد کی گئی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میرپورخاص ڈاکٹر شاہدہ پروین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف گیسٹ ڈاکٹر شاہدہ پروین نے کہا کہ میرپورخاص کے شہری اور مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں کی شکر گزار ہوں جو نہ صرف شہر کے مسائل پر مکمل تعاون کر رہے ہیں بلکہ گاهے به گاهے رہنمائی بھی کر رہے ہیں ۔ انشاءاللہ شہریوں کے تعاون سے میرپورخاص کے دیرینہ مسائل شہر کی صفائی ، ستھرائی ، انکروچمنٹ سمیت اشیائے خوردونوش کے ریٹ کوالٹی پر عمل درآمد کرانے کے لیے مکمل وسائل بروکار لائے جائیں گے انہوں نے کہا میں چاہتی ہوں گے یہاں کے نوجوان بہترین تعلیم سے آراستہ ہوں CSS کے کورس کریں جس کے امتحانی مقابلے میں سامنے آئیں میں تعاون اور رہنمائی کرنے کے لیے تیار ہوں میں چاہتی ہوں کہ میرپورخاص میں بہترین لائبریری ہو جہان پر ہمارے شاگرد نوجوان مختلف سبجیکٹ میں اسٹیڈی کریں اور انشاءاللہ آپ سب کے تعاون سے ان چیزوں کو ممکن بنایا جائے گا ۔ تقریب کی شروعات میں معزز شہریوں ، سماجی رہنما روٹری کلب میرپورخاص کے عہدیداران و میمبران نے میڈم ڈاکٹر شاہدہ پروین کو روٹری کلب میں آنے پر ویلکم کرتے ہوئے سندھ کے ثقافتی تحفے اجرک اور چادریں پیش کی گئیں اور نامور سماجی رہنما ہارون کھتری کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میڈم ڈاکٹر شاہدہ پروین روٹری کلب میرپورخاص کے صدر محمد رفیق لغاری نامور سماجی رہنما جاوید بابر سندھ صحافی سنگت میرپورخاص سٹی کے آرگنائزر شاہزیب خاصخیلی کو شیلڈ پیش کی ۔ اس موقع پر مختصر سپاس نامہ دیتے ہوئے روٹری کلب کے صدر محمد رفیق لغاری اور سیکریٹری محمد بخش کپری نے کہا کہ میرپورخاص شھر جو پوری دنیا میں مینگو سٹی کے نام سے مشہور ہے یہاں کے لوگ پیار محبت کرنے والے لوگ ہیں یہاں پر ہندو ، مسلمان ، سندھی ، اردو ، بلوچ ، پختون اور پنجابی سمیت پورے پاکستان میں بسنے والی دوسری قومیں بھی آپس میں پیار محبت کے ساتھ رہتی ہیں میرپورخاص مختلف قوموں کا ایک گلدستہ ہے جو پاکستان کی اصل صورت پیش کرتا ہے انہوں نے کہا کہ میڈم ڈاکٹر شاہدہ پروین کہ ہم شکر گزار ہیں جو دن رات محنت کرکے شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں