میرپورخاص روٹری کلب کی جانب سے

میرپورخاص روٹری کلب کی جانب سے CSSP کے تعاون سے ٹاؤن تھانے کے احاطے میں نیم کے درختوں کے بڑے تعداد میں پودے لگائے گئے ۔
میرپورخاص ( شاہزیب خاصخیلی ) روٹری کلب کی جانب سے CSSP کے تعاون سے شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے ایسی مہم کے دوران روٹری کلب میرپورخاص کے صدر محمد رفیق لغاری ، روٹری کلب کے Tresearyer اور پاکستان خاصخیلی اتحاد ضلع میرپورخاص کے صدر عبدالحفیظ خاصخیلی ، CSSP کے رہنما کاشف بجیر ، روٹرین و محترک سوشل ورکر نوشابا ناز ، سماجی رہنما محمد بخش کپری ، والی لاشاری ، سرور لغاری ۔ سندھ صحافی سنگت میرپورخاص سٹی کے آرگنائزر شاہزیب خاصخیلی ، ممبر نیشنل پریس کلب دانش شاہ ، عدنان ملک ، صحافی عبدالحفیظ شیخ ۔ DSP سٹی عثمان لغاری ، SHO سٹی پولیس اسٹیشن ذیشان لاشاری ، SHO غریب آباد پولیس اسٹیشن افضل مگسی نے پولیس اسٹیشن سٹی کے احاطے میں بڑی تعداد میں نیم کے پودے لگائے ۔ اس موقع پر روٹری کلب میرپورخاص کے صدر محمد رفیق لغاری ، CSSP کے رہنما کاشف بجیر اور نوشابہ ناز نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی یہ مہم کافی دنوں سے جاری ہے اور مختلف اقسام کے درختوں کے پودے مختلف ایریاز جس میں میرپورخاص رنگ روڈ کے ساتھ بھیل کالونی اور دیگر جگہوں پر لگائے گئے ہیں اور شہریوں میں شجر کاری مہم کی اویرنس خاص کرکے ماحولیات کے اثرات کے بارے میں معلومات بھی فراہم کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں بھی سیمینار وغیرہ منعقد کر کے شاگردوں میں بھی ایسی اویرنس پیدا کی جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ماحولیات خاص کر کے درختوں کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری یہ مہم جاری رہے گی اور انشاءاللہ میرپورخاص ضلع سمیت دیگر شہرو کو بھی گرین سٹی کا درجہ لائینگے انہوں نے انتظامیہ خاص کر کے پولیس افسران سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ بھی اس کام میں ان کا ہاتھ بٹائیں تاکہ جو مختلف ایریاز میں پولیس اسٹیشن ہیں ان کے احاطے میں بھی مختلف اقسام کے پودے لگ سکیں ۔