WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '3832'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

میرپورخاص : برادری کے نوجوان شاگردوں کو مختلف سبجیکٹس

میرپورخاص : برادری کے نوجوان شاگردوں کو مختلف سبجیکٹس میں تعلیم دلوانے کے لیے کوچنگ سینٹروں اور قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے برادری کے قانون دانوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی چیئرمین سرائی نیاز حسین خاصخیلی

میرپورخاص ( بیورو رپورٹ ) پاکستان خاصخیلی اتحاد کے مرکزی چیئرمین سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے پاکستان خاصخیلی اتحاد ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکٹری استاد دھنی بخش پرتو کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کرنے کے بعد پاکستان خاصخیلی اتحاد ضلعی میرپورخاص کے صدر عبدالحفیظ خاصخیلی کی رہائش گاہ پر پاکستان خاصخیلی اتحاد ضلع میرپورخاص کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شاہزیب خاصخیلی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے کہا کہ پاکستان خاصخیلی اتحاد کی تنظیمی آرگنائزیشن کا کام بہت جلد آگے بڑھایا جائے گا قبیلے کے ہزاروں لوگ تنظیم میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کر رہے ہیں میرپورخاص ڈویژن کا ہیڈکوارٹر ہے اور انشاءاللہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں برادری کے نوجوانوں خاص کرکے شاگردوں کیلئے کوچنگ سینٹر مختلف سبجیکٹ میں ماھر تعلیم کے ذریعے تعلیم دی جائے گی جس کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ مرکزی چیئرمین سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے مزید کہا کہ یہ سارا کام ہم اپنی تنظیم کے مخیر حضرات کے تعاون سے کریں گے جو ایک فلاحی کام ہوگا نہ صرف میرپورخاص ڈویژن بلکہ کراچی حیدرآباد سمیت جس جس ڈویژن میں ہماری برادری کی اکثریت ہے وہاں پر ایسے کوچنگ سینٹر اور شاگردوں کی رہائش کے لیے ہاسٹل بنائے جائیں گے جس کے لئے بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جس میں جو برادری کے پڑھے لکھے لوگ جو مختلف عہدوں پر ہیں جن سے بھی رہنمائی لی جائے گی اس کے علاوہ برادری کے لوگوں کو قانونی سپورٹ دینے کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں جو اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہماری برادری کے لوگ جو انصاف کے حصول کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ناامید ہیں انہیں بھی قانونی حق دلانے کے لئے ہماری برادری کے نوجوان وکلاء کا آپس میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے میں امید کرتا ہوں کہ ہماری برادری کے لائرز برادری کے لوگوں کو قانونی حق دلانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر پاکستان خاصخیلی اتحاد کے مرکزی وائس چیئرمین وڈیرو ممتاز علی خاصخیلی ، پاکستان خاصخیلی اتحاد ضلع میرپورخاص کے صدر عبدالحفیظ خاصخیلی ، پاکستان خاصخیلی اتحاد ضلع میرپورخاص کے معزز رکن سائین بخش خاصخیلی ودیگر برادری کے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں