WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '5881'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

میرپورخاص : برادری کے اتحاد

میرپورخاص : برادری کے اتحاد کو ویلفیئر اور تعلیم کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ برادری کے غریب طبقے کے بچوں خاص کرکے بچیوں کو بہترین تعلیم حاصل ہوسکے ۔ عبدالحميد ڈوگر

میرپورخاص ( شاہزیب خاصخیلی ) اپنی برادری ، قبیلے کی خدمت خاص کرکے ان کی تعلیم ، تربیت کے لئے جدوجہد کرنے کو بہترین عمل سمجھتا ہوں, پاکستان خاصخیلی اتحاد کے رہنماؤں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں نوجوانوں خاص کرکے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے نوازنے کے لیے اقدامات کریں ۔ ایسا اظہار سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابقہ چیف جسٹس عبدالحميد ڈوگر نے اپنی اسلام آباد رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے پاکستان خاصخیلی اتحاد کے رہنماؤں پاکستان خاصخیلی اتحاد میرپورخاص کے صدر عبدالحفیظ خاصخیلی ، حاجی رجب علی خاصخیلی ، میر اکرم خاصخیلی سے ملاقات میں کیا ۔ سابقہ چیف جسٹس عبدالحميد ڈوگر نے ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوۓ کہا کہ خاصخیلی قبیلہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان میں موجود ہے جو قدیم ثقافت سے وابستہ ہیں اپنی تہذیب ، زبان اور ثقافت برادری کی ویلفیئر کے لیے کام کرنے کو بھی ایک عبادت سمجھتا ہوں، سماٹ قبیلہ سندھ کا قدیم قبیلہ ہے جن کی اپنی ثقافت ہے اور وہ اس دھرتی کے مالک ہیں ۔ اس موقع پر پاکستان خاصخیلی اتحاد کے رہنماؤں نے نامور قانون دان سابقہ چیف جسٹس عبدالحميد ڈوگر کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان خاصخیلی اتحاد کی جانب سے میرپورخاص آنے کی دعوت بھی دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں