مٹیاری . رپورٹ .

صوبائی وزیر روینیو و رلیف مخدوم محبوب الزماں نے ضلعے میں مہنگائی کا نوٹیس لے لیا ضلعی انتظامیہ کو بچت بازار قائم کرنے کے احکامات ….

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر روینیو و رلیف مخدوم محبوب الزمان نے مٹیاری ضلعے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹیس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ضلعے کی عوام کو رلیف دینے کے لئے بچت بازار قائم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو کو فوری طور پر اس پر عملدرآمد کرنے کا کہا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے تینوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنران کو ضلعے کے شھروں اور دیہاتوں میں مارکیٹ کمیٹیوں , بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز , یوٹیلٹی اسٹورز اور آٹا چکی مالکان کے تعاون سے بچت بازاریں لگانے کی ہدایات جاری کی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زھرانی نے مٹیاری تعلقہ کے تاجران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں روز مرہ کے اشیاء خردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے تاجروں کو ہدایات جاری کی گئیں ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری اور مختیارکار مٹیاری کو بازاروں کے دورے کرنے اور منافع خور تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی کہا گیا اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زہرانی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے جانے والے اسٹالوں پر آٹا 42 روپے فی کلو دستیاب ہوگا