WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '2734'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

مٹیاری . رپورٹ . ریاض چانڈیو

اوڈیرولال کے قریب گاٶں محمد ابڑو میں سلسلہ نقشبند کے بزرگان شمش العارفین حضرت ساٸیں عبدالرزاق رح اور سراج السالکین امام الذاکرین حضرت محمد عظیم اللہ رزاقی نقشبندی رح کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات منعقد ہوٸ جس کی صدارت پیر طریقت شیر مجدد ابوالانیس کرامت علی رزاقی عظیمی نے کی عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے مریدین اور عقیدتمندین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس سلسلے میں روحانی اور وجدانی کیفیات دیکھنے میں آٸیں محفل نعت و ذکر میں سندھ اور پنجاب کے مشہور و معروف نعت خوانوں نے سماع باندھ دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ پیر طریقت کرامت علی رزاقی کا کہنا تھا کہ بزرگان دین نے اسلام کی ترویج اور سر بلندی کے لۓ بے بہا خدمات پیش کی ہیں اور ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اور ہم بھی حضرت مجدد الف ثانی رح کی پیروی کرتے ہوۓ ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے رہے گے۔اولیا کرام اور صوفیا کرام کی اس سندھ دھرتی سے سب کے لۓ محبت اور امن کا پیغام دیتے ہیں ۔نوجوان نماز کی پابندی کریں رب کریم کو جوانی میں کۓ گۓ سجدے بہت پسند ہیں۔
عرس کی دو روزہ تقریبات میں دور و نزدیک سے آۓ ہوۓ مہمانان کے لۓ رہاٸش اور خوراک کا مکمل بندوبست کیا گیا اجتماعی دعا میں ملک پاکستان اس کی مسلح افواج کے لۓ خصوصی دعا کرواٸ گٸ جبکہ کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لۓ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گٸ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں