مٹیاری . رپورٹ. ریاض چانڈیو

مٹیاری کی سول کورٹ جھگڑا کیس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی پریس ترجمان اور سینٹرل کمیٹی میمبر سمیت 17 افراد کو باعزت بری کردیا

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کی سول سورٹ نے جھگڑا کیس میں ایس ٹی پی کے مرکزی پریس ترجمان محمد علی ابڑو . سینٹرل کمیٹی میمبر جام شوکت ابڑو ان کے بھتیجے جنید ابڑو . صدام ابڑو سمیت 17 افراد کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل زمینی تنازع پر مخالف گروھ نے ایس ٹی پی رہنماؤں پر سیکھاٹ تھانے میں جھگڑے کا مقدمہ درج کروایہ تھا اس کیس کے سلسلے میں کیس میں نامزد تمام افراد سول کورٹ مٹیاری میں پیش ہوئے جہاں پر وکیل صفائی ایڈوکیٹ اسلم میمن اور ایڈوکیٹ عاقل میمن نے اپنے دلائل مکمل کئے جس کے بعد سول جج نے جرم ثابت نہ ہونے پر تمام کے تمام 17 افراد کو بری کر دیا