’موٹروے پر زیادتی کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے گی‘

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ موٹروے پر زیادتی کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ پولیس کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

فواد چوہدری کے بیان پر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اپنی ریسرچ کا دائرہ بڑھائیں جن ممالک میں سخت سزائیں ہیں وہاں زیادتی کے واقعات کم ہوتے ہیں۔