WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '3216'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

منشیات کے خلاف جنگ شروع کریں گے: وزیراعظم عمران خان

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ وہ منشیات کے کینسر کے خلاف جنگ شروع کریں گے۔

راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں نوجوانوں کو منیشات کی لعنت سے بچانا ہے، منشیات سے پیسے بنانے والوں کو پہلے برا نہیں سمجھاجاتا تھا اور منشیات سے پیسہ بنانے والا معاشرے میں قابل قبول ہوتا تھا لیکن ناجائز طریقے سے دولت کمانے والوں کو معاشرے میں تسلیم کرنا بد قسمتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ کرپشن اور منشیات سے پیسہ بنانے کا نقصان معاشرے کوپہنچا، منشیات سے حاصل پیسہ رشوت دینے میں استعمال ہوتا ہے اورکرپشن بڑھاتا تھا، ناجائز طریقے سے کمائی گئی دولت سے کرپشن بڑھتی ہے جب کہ منشیات اور کرپشن کے پیسے سے کئی لوگ الیکشن بھی جیتے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 لاکھ افراد منشیات کے عادی بن چکے، گھر میں ایک بھی منشیات کا عادی ہو گھر تباہ کردیتا ہے، افسوسناک ہے کہ ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے اور منشیات یونیورسٹیز میں بھی پھیل چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف پولیس سے جرائم کی جدو جہد نہیں کی جا سکتی،کرپشن اور منشیات کی روک تھام کے لیے مل کر کام کرنا ہے، چاہتاہوں ڈرگ اور کرپشن کے خلاف معاشرہ مل کر لڑے کیونکہ آنےوالی نسلوں کو مل کر منشیات سے بچانا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرے کو مل کر منشیات کی لعنت کا مقابلہ کرنا ہے،کرپشن اور منشیات پورے معاشرے کیلیے ناسور ہے ، اگلے ہفتے اجلاس بلاؤں گا اور منشیات کےکینسرکےخلاف جنگ شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں