WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '18.204.48.64' AND post_id = '3173'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

منال کی احسن محسن کے ساتھ تصویر پر نور بخاری کا ردِ عمل

اداکارہ منال خان کی اپنے قریبی دوست اور اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ سالگرہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر نور بخاری کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مقبول جڑواں بہنیں ایمن اور منال کی حال ہی میں سالگرہ  تھی اور اس موقع پر انہوں نے ایک پارٹی کا انعقاد کیا جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمام ترشخصیات نے شرکت کی۔

بعدازاں ایمن اور منال کی سالگرہ کی پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوئیں۔

دوسری جانب منال خان کے قریبی دوست و اداکار احسن محسن نے بھی ان کے ساتھ متعدد تصاویر اپ لوڈ کیں جن میں سے ایک تصویر پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اس ہی تصویر پر نور بخاری کا بھی ردِ عمل سامنے آیا اور انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یہ دونوں بہنیں بہت پسند ہیں لیکن اگر یہ شادی شدہ ہیں اور اس طرح کی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو یہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں’۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کے بعد اداکار احسن محسن نے اس تصویر کے کمنٹس سیکشن کو بند کر دیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر  اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے درمیان بڑھتی قربتوں کے حوالے سے کافی چرچے ہو رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں