WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.98.214' AND post_id = '3401'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ملک میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق، 3138 مریض بھی سامنے آ گئے

ملک میں کورونا وائرس سے ایک روز میں مزید 56 افراد جاں بحق اور 3138 کیسز سامنے آ گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40502 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3138 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 56 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8603 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 29280 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46376 ہے۔

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2030 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 374301 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 189687 ہوگئی ہے جبکہ 3099 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 125250 ہے اور 3265 افراد و

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50762 اور 1439 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7517 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 183 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4765 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3395ہے اور اب تک 348 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

ائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17604 اور ہلاکتیں 171 ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں