WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '3802'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ملکہ برطانیہ کی قریبی کزن چل بسیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی فرسٹ کزن لیڈی میری کولمین 88 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کی فرسٹ کزن لیڈی میری کولمین کا انتقال نورفک میں واقع ان کے گھر میں ہی طبعی طور پر ہوا۔

اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیڈی میری کولمین کا 2 جنوری 2021 کو 88 سال کی عمر میں ان کے گھر میں ہی انتقال ہوا۔

لیڈی میری کولمین کی آخری رسومات اور زندگی میں کی گئی خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

ملکہ برطانیہ لیڈی میری سے کافی قربت رکھتی تھیں کیونکہ وہ شاہی خاندان کے بالمورل اور سینڈرنگھم میں اکثر آتی رہتی تھیں۔

لیڈی میری کولمین سر ٹموتھی کولمین کے جی کی اہلیہ تھیں اور یہ سارہ، سبرینا، ایما، جیمز اور میتھیو کی والدہ تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں