مصوری کرنے والی ہتھنی سے ملیے

دنیا میں مصوری تو بہت سے لوگ کرتے ہیں اور بہت سے فن مصوری میں اس قدر کمال رکھتے ہیں کہ دیکھنے والے ششدر رہ جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کسی جانور کو بڑی مہارت کے ساتھ پینٹنگ کرتے دیکھا ہے۔

تو ہم آج آپ کو بتائیں گے ایسی ہتھنی کے بارے میں جو مصوری میں کمال مہارت رکھتی ہے اور اسے دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح آتے ہیں۔

شمالی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ ہتھنی ’سوڈا‘ کسی ماہر آرٹسٹ سے کم نہیں ہے۔

ہتھنی سوڈا اپنی سونڈ کی مدد سے ڈرائنگ پیپر پر اس قدر نفاست سے رنگ بکھیرتی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں اور داد دیے بغیر نہیں رہتے۔

سوشل میڈیا پر بھی ہتھنی سوڈا کی پینٹنگز کی مختلف ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں اور ہر کوئی ہتھنی کی صلاحیت کی تعریف کر رہا ہے۔