WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '5209'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

مصر: انسانی حقوق کی خاتون کارکن کو 18 ماہ قید کی سزا

مصر کی عدالت نے انسانی حقوق کی سرگرم خاتون کارکن کو جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں سزا سنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی عدالت نے خاتون ثنا سیف کو پولیس افسر کی تضحیک کرنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ثنا سیف کو گزشتہ سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا جن پر جھوٹی خبریں نشر کرنے، ملک میں صحت کے بحران اور جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی افواہیں پھیلانے کا الزام ہےجب کہ ان پر فیس بک کے ذریعے پولیس افسر کی تضحیک کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا سیف اپنی گرفتاری کے بعد سے سکیورٹی حکام کی حراست میں ہیں اور انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی ہے جب کہ ثنا کے وکیل نے قاہرہ کی کرمنل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ثنا سیف کی بہن کا کہنا ہےکہ عدالت نے ثنا کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا، فیصلے کے وقت ثنا کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب عالمی انسانی حقوق کے گروپوں نے الزام عائد کیا ہےکہ مصری حکام اپنے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں جیلوں میں ڈالا جارہا ہے جب کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ثنا سیف پر الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ عدالت کا فیصلہ انصاف کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں