WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '4081'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں آصف زرداری کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کی نیب انویسٹی گیشن میں سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر مستقل ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اس کیس میں ابھی ریفرنس فائل نہیں ہوا، معاملہ انویسٹی گیشن کے مرحلے پر ہے۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے اس معاملے کو بھی پہلے سے دائر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ضمنی ریفرنس کا حصہ بنادیاجاتا۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ان کے موکل گرفتاری کے بعد 2 ماہ سے زائد ریمانڈ پر رہے، اس دوران نیب آصف زرداری سے تفتیش کرسکتا تھا، وہ اب بھی شامل تفتیش ہونے کو تیارہیں۔

فاروق نائیک نے سابق صدر کی طبی بنیادوں پر ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی جسے عدالت نے منظو رکرتے ہوئے نیب کو آصف زرداری کی گرفتاری سے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں