WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '1430'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

متحدہ عرب امارات میں کورونا کی دوسری لہر، ریکارڈ کیسز رپورٹ

یو اے ای میں ایک روز کے دوران کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے متحدہ عرب امارات میں اب تک ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 883 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی۔

وزارت صحت کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بڑی تعداد میں نئے کیسز کا رپورٹ ہونا کورونا کی دوسری لہر ہوسکتی ہے۔

اس سےقبل دبئی میں ایک روز کے دوران 19،20 اور 21 مئی کو کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد اب چوتھی مرتبہ ایک روز میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں