WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.229.142.104' AND post_id = '4178'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ماڈل ایان نے اپنی ڈریم کار خرید لی

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر  رہا پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنی ڈریم کار رولز رائس خرید لی۔

گزشتہ دنوں ماڈل و گلوکار ایان علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں رولز رائس کار کے اندر ان کا پالتو کتا گریمی بیٹھا ہوا ہے۔

ایان نے گاڑی کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔

ماڈل و گلوکار ایان علی نے بتایا کہ ‘بچپن سے ہی میری یہ خواہش تھی کہ میری اپنی رولز رائس کار ہو، ماشاءاللہ، الحمداللہ آج میرے پاس میری اپنی رولز  رائس کار ہے’۔

ایان علی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ اس کے لیے جو میں پہلے تھی، اب ہوں اور آئندہ رہوں گی۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں ایان علی نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ خواب پورے نہیں ہوتے، اگر آپ کی نیت اور دل صاف ہو اور آپ محنتی ہوں تو  اللہ آپ کو تمام تر چیزیں عطاء کرتا ہے جو آپ کے تصور میں ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں