لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ میں ملتان سطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ 60 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور کارلوس براتھ ویٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کو اب بقیہ میچز میں اپنے انتہائی اہم بولر راشد خان کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ راشد خان افغانستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کی وجہ سے اپنی نیشنل ڈیوٹی پر ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے دونوں ابتدائی میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جب کہ ملتان سلطانز کو اپنے دونوں ابتدائی میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسے پشاور زلمی نے ہرایا۔

براہ راست میچ دیکھنے کے لیے www.geosuper.tv/live وزٹ کریں یا گوگل پلے اسٹور سے ہماری موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔