WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.234.252.109' AND post_id = '6527'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

لاڑکانہ( رپورٹ نادر مائری )

لاڑکانہ( رپورٹ نادر مائری ) لاڑکانہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں شہباز پینل کے صدارتی امیدوار ظفر ابڑو، جنرل سیکریٹری غلام مرتضیٰ سمیت پینل کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات الیکشن کمشنر ایڈووکیٹ غلام دستگیر شاہانی کی نگرانی میں لاڑکانہ پریس کلب میں ہوئے جس میں 44 ممبران نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک جاری رہنے والی پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق شہباز پینل کے صدارتی امیدوار ظفر ابڑو نے 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں محمد عاشق پٹھان 16 ووٹ حاصل کرسکے، نائب صدر کے لیے سید جاوید شاہ نے 28 جبکہ ڈاکٹر بدرالدین نے 16 ووٹ، جنرل سیکریٹری کے لیے غلام مرتضیٰ کلہوڑو نے 26 جبکہ محمد حنیف سہاگ نے 18 ووٹ، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے منور علی رند نے 28 جبکہ سلامت علی ابڑو نے 16 ووٹ، خاذن کے لیے ایاز حسین ساریو نے 26 جبکہ رشید احمد سموں نے 18 ووٹ حاصل کیے، ممبر گورننگ باڈی کے لیے 6 عہدوں پر شہباز پینل کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جس میں ارسلان علی کنبھر نے 29، نوید لاڑک نے 27، محمد یونس ڈیتھو نے 27، معشوق علی اوڈانو نے 26، منصور عباس ابڑو نے 25 اور مسعود ابڑو نے 25 ووٹ حاصل کیے جن کے مقابلے میں عبدالقادر جاگیرانی نے 19، ندیم اختر سومرو نے 18، عبدالحفیظ منگی نے 17، منیر احمد سومرو نے 17، سید صابر علی شاہ نے 17 اور زین عاش پٹھان نے 15 ووٹ حاصل کیے، نتائج کے اعلان کے بعد ڈھول کی تھاپ پر صحافیوں نے رقص کرکے منتخب عہدیدارن کو مبارک باد دی، دوسری جانب صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے لاڑکانہ پریس کلب پہنچ کر پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو سندھی اجرک کے تحائف پیش کرکے مبارک باد دی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ پریس کلب کے نو منتخب صدر ظفر ابڑو، جنرل سیکریٹری مرتضیٰ کلھوڑو سمیت تمام نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے میمبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  امید ہے کہ لاڑکانہ پریس کلب کے تمام منتخب عھدیداران عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں