قومی ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان کے رن آؤٹ کا معاملہ میچ ریفری کے سامنے اٹھادیا

قومی ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان کے رن آؤٹ کا معاملہ میچ ریفری کے سامنے اٹھادیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ کے اختتام پرفخر زمان کے رن آؤٹ کے معاملے پرمیچ ریفری سے بات کی اور اس سلسلے میں قومی ٹیم کے مینیجر  منصور رانا نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سے زبانی بات چیت کی۔

ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ تحریری طور پر شکایت نہیں کی گئی  ہے اور صرف مینجمنٹ یہ معاملہ میچ ریفری کے علم میں لائی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز فخر زمان کا رن آؤٹ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا اور اکثر نے رائے دی کہ ڈی کوک نے فخر کی توجہ ہٹائی۔

جنوبی افریقا کے ساتھ دوسرے میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم اس کے باوجود وہ ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔