WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '4409'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج روک لیے گئے

دھاندلی اور شدید بدنظمی کی شکایات کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج روک لیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ کے حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ این اے 75پر سارا نتیجہ مشکوک ہو گیا ہے، این اے 75 کے بعض پولنگ اسٹیشنز پر گھنٹوں پولنگ بند رکھی گئی، ڈسکہ شہر کے 36 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ گھنٹوں بند رکھی گئی۔

احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فردوس عاشق اعوان کے کنڈکٹ کا نوٹس لے، پی ٹی آئی کے موجود لوگوں نے فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل کی مذمت کی۔

ادھر فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف میدان مار چکی ہے، پی ٹی آئی 7827 ووٹوں کی برتری حاصل کرکے میدان مار چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے الیکشن سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائے ، قانونی طور  پر نتیجہ حاصل کرنا اور  جیت کا اعلان کرنا پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نتیجے کا اعلان کر کے ہمیں اور عوام کوکرب سے نکالے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے تھے اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق بھی ہو گئے تھے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار اور پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں