WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '5288'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

قرنطینہ میں موجود عمران خان کی حکومتی میڈیا ٹیم سے ملاقات

کورونا وائرس کے باعث آئسولیشن میں موجود وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائشگاہ پر حکومتی میڈیا ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے۔

شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم بنی گالہ میں اپنی میڈیا ٹیم کے ہمراہ۔

سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ذلفی بخاری اور سینیٹر فیصل جاوید بھی نمایاں ہیں۔

دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی وزیراعظم کی قرنطینہ کے دوران کی ایک تصویر جاری کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں