قاضی احمد رپورٽ علي حيدر چانڊيو

نوجوان سماٹ اتحاد قاضی احمد کے وجود میں آنے کا مقصد سیاست چمکانے کے لئے نہیں صرف اپنے علاقے کے غریب اور مسکین افراد کی مالی امداد کے ساتھ انکی صحت اور علاقے کے غریب افراد کے بچوں کو بہتر تعلیم دلانا ھے ایسا اظھار سماجی تنظیم نوجوان سماٹ اتحاد کے چیرمین فقیر جام روحیل انڑ نے تنظیم کے میمبر زبیر درویش اور زاھد جمانی کی طرف سے انڑ محلہ سردار گارڈن میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ ھمارا مقصد عوامی خدمت کرنا ھے لیکن کچھ مخالفین بوکھلاھٹ کا شکار ھوگئے ہیں اور عوام میں ھماری مقبولیت دیکھ کر من گھڑت الزامات لگاکر اہنی سیاست چمکانے کی بھونڈی کوشش کررھے ہیں ھماری تنظیم بنانے کا مقصد انسان ذات کی خدمت کرنا ھے تاکہ غریبوں کا علاج بہتر نمونے سے ھوسکے اور غریبوں کے بچے اچھی تعلیم حاصل کرکے اپنے علاقے کی بہتر طریقے سے خدمت کرسکیں شہر کی صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر دکھ ھوتا ھے جہاں ٹاون عملہ کی بڑی تعداد میں وائٹ کالر کی بھرتی کرکے ٹاون کمیٹی کو ناکارہ ادارا بنادیا گیا شہر میں صفائی ستھرائی نہ ھونے کے باعث گندگی کے باعث موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں شہر کی گلیوں بازاروں اور محلوں کی صفائی یہاں کی عوام کا بنیادی حق ھے جو انہیں نہی دیا جارھا اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر گجر شیر کے لئے کام کرنا چاھتے ہیں لیکن ٹاون کا نااھل عملہ انہیِ کام نہیں کرنے دیتا کام کے بجائے روز اسکے خلاف احتجاج کرنے میں پورے ہیں اسموقع پر پریس کلب کے صدر رانا عبدالغفور اور جنرل سیکریٹری سائل لاکھو نے اپنے خطاب میں کہاکہ میری پوری ٹیم بنا فرق کے صحافتی خدمات سرانجام دیتے ھوئے شہر کے بنیادی مسائل اور انسان ذات کی بھلائی کے لئے کئے جانے والے ھرکام میں ھروقت آپ کے ساتھ ہیں اسموقع پر جام شارخ انڑ صوفی امین اوٹھو میر جام انڑ شاھنواز دھاریجو عامر لاکھو ودیگر نے اپنے خطاب میں سماجی تنظیم نوجوان سماٹ اتحاد کی سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی پروگرام کے میزبان کی جانب سے آئے ھوئے مہمانوں کو سندھی اجرک اور لنگی کے تحائف پیش کئے