قاضی احمد رپورٹ علي حيدرچانڊيو

فرانس کی جانب سے حضور صلعم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعیت علماء اسلام تعلقہ قاضی احمد کی جانب سے امیرجمعیت مولانا احسان اللہ چانڈیو اور غلام مصطفی چانڈیو کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء فرانس اور اسکے صدر کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رھے اسموقع پر انہوں نے حکومت سے فرانسسی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کرنے اور ملک سے فرانس کے سفیر کی نکالی کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہاکہ فرانس کے ایسے اقدام سے مسلمانوں کی دل آزادی کی گئی ھے اس لئے فرانس کو تمام مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے بعد میں ریلی نواب شاہ کے لئے روانہ ھوگئی دوسری جانب گستاخانہ خاکوں کے شائع کرنے والے عمل کے خلاف مختلف مذہبی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے حافظ لقمان قادری مولوی سجن لاکھو میر عمران جمالی جام سنی انڑ حافظ عبدالعزیزاور جام راشد انڑ کی قیادت میں ناز محل ھوٹل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اسموقع پر فرانس کے صدر کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی