WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '735'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

فیصل آباد: شدید بارش سے مکانوں کی چھت گرگئی، 2 خاندانوں کے 10 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں بارش کے بعد مکان کی چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات طوفانی بارش ہوئی جس کے دوران تاندلیانوالہ میں گھر کے 3 کمروں کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں ماں ، 13 سالہ بیٹا مہدی حسن، 12 سالہ بیٹا یاسر، 10 سالہ خرم شہزاد ، 2 بیٹیاں فرزانہ، جنت بی بی اور بھتیجی 18سالہ بشیر اں بی بی جاں بحق ہو گئے جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 دوسرا واقعہ عباس پور روڈ پر واقعہ نواحی علاقے کنگاں میں پیش آیا جہاں گھر کی چھت گرنے سے پورا مکان گر گیا جس کے نتیجہ میں تین بہن بھائی 17 سالہ سائرہ، 9 سالہ نسیم بی بی اور 13 سالہ رضوان جاں بحق ہو گئے جب کہ والدہ اور 2 بیٹیوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں