WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.234.252.109' AND post_id = '6595'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

فردوس عاشق کو شاباشی دینے پر حمائمہ ملک پر کڑی تنقید

اداکارہ حمائمہ ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو حال ہی میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والے شدید گرماگرمی کے واقعے پر شاباشی پیش کردی۔

اداکارہ نے گزشتہ روز کی گئی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کو شاباشی دی جس میں انہوں نے کہاکہ ’فردوس عاشق اعوان ویلڈن‘۔

اداکارہ کی ٹوئٹ سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے حمائمہ ملک کی جانب سے زیر نظر ٹوئٹ میں فردوس عاشق کو قادر مندوخیل کے ساتھ ہوئی شدید گرما گرمی پر شاباشی دی گئی ہے۔

تاہم حمائمہ ٹوئٹ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

 شیر خان نامی صارف نے اداکارہ کو تنقید کا شکار بناتے ہوئے لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہا کہ آپ کا آئی کیو لیول گرا ہوا یا اداکاری کا لیول۔

اپنا تبصرہ بھیجیں