WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.229.142.104' AND post_id = '638'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

غربت سے تنگ آکر نہر میں ڈوبنے والے 5 میں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

نکانہ: منڈی فیض آباد کے قریب غربت سے تنگ آکر نہر میں ڈوب کر خودکشی کرنے والے 5 افراد میں سے 3 کی لاشیں تیسرے روز کیو بی لنک کینال سے نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران کیو بی لنک نہر سے متوفی فیاض اس کی بیوی اور ایک بیٹی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 2 چھوٹی بچیوں کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ منڈی فیض آباد کے نواحی گاؤں سلیم پور کچہ کے 35 سالہ فیاض نے 3 روز قبل گھریلو حالات اور غربت سے تنگ آکر اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں سمیت کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں