WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '1354'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

عمران خان کا کراچی پیکج صرف اعلان کی حد تک ہی محدود رہے گا: سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کراچی کے عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں اور ان کا کراچی پیکج صرف اعلان کی حد تک ہی محدود رہے گا۔

احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ پوری قوم کی نظریں اے پی سی اوراس کے نتائج پر ہیں، لوگ حکمرانوں سے تنگ آ گئے ہیں اور حکومت کا طرز عمل عوام کے لیے  ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے۔

سعد رفیق نےکہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا وفاقی بجٹ سے کوئی لینا دینا نہیں یہ سی پیک کا پراجیکٹ ہے، عمران خان کراچی کے عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں، ان کا کراچی پیکج صرف اعلان کی حد تک ہی محدود رہے گا، عمران خان پہلے بھی ایسے اعلانات کر چکے ہیں،ان کا کیا ہوا؟

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نہیٕں چاہتی کہ نواز شریف واپس آئیں، اس معاملے میں صرف چورن بیچا جا رہا ہے، نواز شریف کو واپس لاکر سنبھالنا اور جیل میں ڈالنا حکومت کو مشکلات میں ڈال دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں