WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '5226'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

علی گُل پیر نے کرپشن سے نمٹنے کا طریقہ بتادیا

 پاکستانی گلوکار اور کامیڈین علی گُل پیر نے اپنی نئی ویڈیو میں مداحوں کو کرپشن سے نمٹنےکا طریقہ بتادیا۔

ٹوئٹر پر علی گل پیر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عمران خان کے مشہور بیان کی پیروڈی کرتے ہوئے مداحوں کو کرپشن سے نمٹنے کے طریقے سمجھارہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن سے متعلق ایک بیان خاصا وائرل ہوا تھا جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو شخص اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے بعد جیل سے آتا ہے اس پر لوگ پھول پھینکتے ہیں مجھے یہ بتائیں کہ کرپشن کیسے ختم ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کرپشن کریں  وہ ہم میں سے نہیں لوگوں کو چاہیے کہ اسے شادیوں میں نہ بلوائیں ،نہ ہی ان کو لوگ پارٹیز میں بلوایا جائے۔

اپنی نئی ویڈیو میں علی گل پیر عمران خان کے بیان پر مختلف اور دلچسپ انداز میں اداکاری  کرتے دیکھتے جاسکتے ہیں۔

کامیڈین کی جانب سے نئی ویڈیو پوسٹ وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کی گئی ہے جب کہ علی گل پیر نے اپنی ویڈیو میں ا#NoMoreParty اور#NoMoreShaadi کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں