WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.214.19' AND post_id = '4593'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

علیزے شاہ کو میک اپ سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینا چاہیے: آغا علی

پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی کا کہنا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کو میک اَپ سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول حنا الطاف اور آغا علی کے شو میں جلوہ گر ہوئے جس دوران پروگرام کے ایک حصے میں شہروز اور آغا دونوں کو ایک دوسرے سے سوالات کرنے تھے۔

اس سیگمنٹ میں اداکار شہروز سبزواری آغا علی سے سوال کرتے ہیں کہ ’کس اداکارہ کو میک اَپ سے زیادہ اداکاری پر دھیان دینا چاہیے؟‘۔

سوال کے جواب میں اداکار آغا علی پہلے ہنستے اور پھر علیزے شاہ کا نام لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کا شمار ان پاکستانی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے کم وقت میں کافی شہرت حاصل کی۔

علیزے شاہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ جلد اردو فلکس کی ایک ویب سیریز میں بھی نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں