صحیح وقت پر شادی کرلیتا تو آج پوتے پوتیوں والا ہوتا: سلمان خان

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی گزشتہ رات نشر کی گئی آخری قسط میں 6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کردیا ۔

بگ باس 14 کے گرینڈ فائنل میں جب بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کیا تو بالی وڈ اسٹار نے کہاکہ اگر میں مناسب وقت پر شادی کرلیتا تو آج تمہاری عمر کے پوتے پوتیوں والا ہوتا۔

رئیلیٹی شو کے ڈانس دیوانے کنٹیسٹنٹ سہیل خان جب اسٹیج پر آئے تو سلمان خان نے ان سے ان کا نام پوچھا جس پر 6 سالہ لڑکے نے کہا کہ میں آپ کے چھوٹے بھائی سہیل خان جیسا ہوں۔

 خیال رہےکہ بالی وڈ اداکار سلمان خان اب تک زندگی کی 55 بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی بھارتی فلم نگری کے کنوارے سپر اسٹار ہیں۔