WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '5521'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

صباقمر کے شادی سے انکار پر عظیم خان کا ردعمل آگیا

بلاگر عظیم خان نے اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد اپنا ردعمل بھی دے دیا ہے۔

عظیم خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صباء قمر کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنا مختصر ردعمل دیا۔

عظیم خان نے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ صباء قمر نے میری طرف سے کچھ نہیں لکھا اور ‘ہاں، یہ میری غلطی ہے’۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بہت سی ذاتی وجوہات کی وجہ سے شادی کا فیصلہ واپس لینے کی اطلاع دیتے ہوئے ان سے تعاون کی بھی درخواست کی تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ اس اہم بات کی  وضاحت کرنا چاہتی ہیں کہ ‘میری زندگی میں  کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی اور صرف فون پر رابطہ رہا’۔

کچھ روز قبل صبا قمر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے عظیم خان سے شادی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں