شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مقبول گیت کا ری میک ورژن ریلیز

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مقبول ترین گیت ’تیرے بھیگے بدن کی خوشبو سے‘ کا ری میک ورژن ریلیز کردیا گیا۔

پاکستانی فلم ’شرافت‘ کے گیت ’تیرے بھیگے بدن کی خوشبو سے‘ کو حال ہی میں گلوکار  محمد علی نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔

اس گیت کے ری میک ورژن کی ویڈیو میں  پاکستانی اداکارہ فریال محمود اور ماڈل عمر شہزاد جلوہ گر ہوئے ہیں۔

5 منٹ 57 سیکنڈ پر مبنی اس گیت کی ویڈیو کی ہدایت رانا کامران اور عمران ہارون نے دی ہے۔

مہدی حسن کے ماضی کے گیت کے اس ری میک ورژن کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

’تیرے بھیگے بدن کی خوشبو سے‘ کو اب تک 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔