WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '4265'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

شہزاد رائے کے نئے گانے نے بھارت کو ایک بار پھر خوفناک ماضی یاد دلا دیا

پاکستان کے معروف گلوکار  اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں اپنا نیا گانا ’کون کس کا  آدمی’ لانچ کیا ہے۔

’کون کس کا آدمی‘ کی میوزک ویڈیو فیچر کیمیوز  میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر  ابھی نندن کو پیش کیا گیاہے ، اگرچہ یہ حقیقی مودی اور ابھی نندن نہیں ہیں لیکن میوزک ویڈیو  میں دو  افراد مودی اور  ابھی نندن کا حقیقت سے قریب ترین روپ دھارے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

گانے’کون کس کا آدمی ہے‘ میں سیاسی حالات کو  ساز اور  سروں میں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر  مودی اور ان کی سازشوں کو بھی گانے کے بولوں کا حصہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔

گلوکار نے گانے میں بھارت کو 27 فروری 2019 کا سرپرائز یاد دلاتے ہوئے ایک بار  پھر یاد دہانی کرو ائی ہے کہ پاکستان نے کس طرح بھارتی فوج کی جانب سے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ اور مقبوضہ کشمیر پر حملہ کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور اس کارروائی کے نتیجے میں ایک پائلٹ کو  بھی حراست میں لے کر چائے اور بسکٹ پیش کیے تھے۔

 پاک فضائیہ کے سرپرائز کے بعد پاک فوج نے تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا اور عوامی تشدد سے بچا کر اسے نہ صرف طبی امداد دی بلکہ گرما گرم چائے کا کپ بھی پلایا تھا۔

خیال رہے کہ اس چائے کے بارے میں بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ ’ٹی از فنٹاسٹک‘ اور  بعد میں ان کا یہ جملہ عوام میں بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں