شریک حیات کوآسان لینا ایک خوفناک عمل ہے: ودیا بالن

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے لیے اپنے شریک حیات کوآسان لینا درحقیقت ایک خوفناک عمل ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ودیا بالن نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے شریک حیات کو آسان لے رہا ہے تو اسے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے اپنے رشتے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اتفاق کرتی ہوں کہ شادی میں بہت سے عوامل کارفرما ہوتے ہیں کیونکہ آپ ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزاررہے ہوتے ہیں جس کے ساتھ آپ پلے بڑھے ہی نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود آپ اپنے پارٹنر کو آسان نہیں لے سکتے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے وہ عوامل پسند ہیں جو ازدواجی زندگی کو مضبوط اور پرجوش بناسکیں جب کہ میں نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8 سالوں میں یہ جانا کہ اس رشتے میں جو چیز ضروری ہے وہ یہ کہ آپ شریک حیات کو آسان نہ لیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ ودیا بالن 2012 میں اپنے بوائے فرینڈ اور پروڈیوسر   سدھارتھ رائے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جب کہ ودیا کی سدھارتھ رائے  سے پہلی ملاقات فلم نوون کلڈ جیسیکا کے سیٹ پرہوئی تھی۔