سیہون شریف رپورٹ نظام الدین گنمبھیر

ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن ر فریدالدین مصطفی کی زیرصدارت سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون میں حضرت لال شہباز قلندر رح کے 769 وین عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے اہم اجلاس، تمام متعلقہ محکموں کی تیاری کا جائزہ لیا گیا اور انہیں انتظامات جلد سے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن ر فریدالدین مصطفی نے کہا کہ کرونا کے باعث عرس مبارک کے انعقاد کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، وبا کی تیسری لہر کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، ہوسکتا ہے حضرت شاہ عبدالطيف بھٹائی کے عرس مبارک کی طرح تقريبات کو محدود کیا جائے، تاہم حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں حکومت سندھ کرےگی، تمام محکموں کے افسران عرس مبارک کی تیاریوں کے سلسلے م…